. KGB


 






روسی ادارہ کے جی بی(KGB) کو
 1954ء میں سابقہ سوئت یونین میں اس وقت قائم کیا گیاجب سرد جنگ کے دوران سابقہ سوئت یونین کی پرانی ایجنسی سرد جنگ کے دوران اتحادیوں اورامریکن انٹیلی جنٹس ایجنسیوں کا مقابلہ نہیں کرسکی جس کی وجہ سے KGB کو قائم کیا گیا ۔
یہ روسی زبان میں COMMITTEE FOR STATE SECURITY  کا مخفف ہے KGB نے سابقہ سوئت یونین کا دفاع کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا مگر سوئت یونین کے خاتمے کے بعد KGB کا بھی خاتمہ ہو گیا.
 KGB سے پہلے سوئت یونین میں ایک دوسرا ادارہ Chekaکام کررہا تھا اس کو 1917ء میں قائم کیا گیا تھا جو کہ بالشویک پارٹی کی جانب سے قائم کیا تھا مگر بعد میں اس کا نام تبدیل کرکے GPUرکھ دیا گیا اس کے بعداس کا نام OPGUرکھا گیا اس کے بعد کے جی بی رکھا گیا .
کے جی بی کا بنیادی مقصد سوئت یونین اور کمیونز م کا دفاع کرنا تھا۔ سوئت یونین اور کے جی بی کے خاتمے کے بعد اب ایک نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے جس کا نام FSB ہے جو کہ روس میں کام کررہا ہے یہ بات واضح رہے کہ سوئت یونین میں ایک دوسرا ادارہ بھی کام کررہا تھاجس کا نام ہے GRUاس کو 1918 ء میں انقلابِ روس کے بعد قائم کیا گیا تھا جو کہ سوئت یونین کے خاتمے کے بعد بھی اب تک اسی نام کے ساتھ قائم ہے موجودہ روسی صدرولادی میر پوٹن سابقہ کے جی بی کے سربراہوں میں سے ایک ہیں جو کہ سابقہ صدر بورس نیلسن کی حکومت کا تختہ الٹ کر برسراقتدار آئے ہیں روس میں جاسوس اداروں کے قیام کی تاریخ بہت پرانی ہے روسی زار آئیوان جو کہ 1530میں برسراقتدار آیا تھا نے پہلی روسی انٹیلی جنٹس ادارہ قائم کیا تھا اس ادارے کا نام روسی زبان میں Oprichniki رکھا گیا تھا اس ادارے کا مقصد زار کے مخالفوں کو ختم کردینا اور ان کے خلاف کاروائیاں کرنا تھا زار نے اپنی سلطنت کے استحکام کے لئے اس ادارے سے بھر پور فائدہ اٹھایا۔